پشاور،محکمہ خوراک کی کارروائیاں‘ مزید 24 گرانفروش گرفتار

پشاور،محکمہ خوراک کی کارروائیاں‘ مزید 24 گرانفروش گرفتار

  

پشاور(آن لائن)محکمہ خوراک نے سٹیزن پورٹل پر درج شکایات پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 24 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ‘ کوہاٹ روڈ اور جی ٹی روڈ پر فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور عام شہری کے روپ میں خریداری کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 24 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ بیکری و جنرل سٹور مالکان اور قصائی و غیرہ شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہری گرانفروشوں کی نشاندہی کریں جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروش اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے سمیت ان کے دکانوں کو سیل کردیا جائیگا۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے واضح کیا کہ گرانفروشوں کسی قسم نرمی کے مستحق نہیں جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔

گرانفروش گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -