الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکے گائنی وارڈ سے نومولود بچی اغوا

الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکے گائنی وارڈ سے نومولود بچی اغوا

  

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)الائیڈ ہسپتال  کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی اغوا کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم عورت نے پولیو کے قطرے پلانے کے بہانہ سے بچی کو اسکی پھوپھو سے لیا اور باہر لے گئی جو کافی دیر تک واپس نہ آئی جس پر بچی کے والد فرخ نے ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع دی جنھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم کیا کہ ایک عورت بچی کو گود لیے ہسپتال سے فرار ہو رہی تھی جس نے چہرہ کپڑے سے چھپا یا ہو ا تھا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے اغوا کا ر خاتون اور بچی کی تلاش شروع کر دی۔

بچی اغوا

مزید :

صفحہ آخر -