نوشہرہ، ڈرائیور کے سونے سے مسافر بس کھائی میں جاگری، 12افراد جاں بحق، 33زخمی 

نوشہرہ، ڈرائیور کے سونے سے مسافر بس کھائی میں جاگری، 12افراد جاں بحق، 33زخمی 

  

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)لاہور سے پشاور آنیوالی مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری،12مسافر جاں بحق جبکہ 33زخمی ہو گئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا،لاشیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں اسلام آباد پشاور موٹروے پر جبہ داودزئی کیمپ کے قریب لاہور سے پشاور آنے والی مسافر کوچ نمبر LES-388ڈرائیور کونیند آنے کی وجہ سے الٹ کر گہری کھائی میں جاگری جس سے 12 مسافرجابحق ہوگئے ہیں جبکہ 33زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔تھانہ پبی کے ایس ایچ او انسپکٹر زرداد خان کے مطابق میاں راشدمیموریل ہسپتال پبی میں چار جابحق افراد کی نعشیں لائیں گئی ہیں جس میں ایک کم عمر بچی بھی شامل ہے تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔مسافر کوچ میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔پولیس کے مطابق جابحق افراد میں نورالرحمان ولد محمد شاہ عمر 35سال سکنہ قمردین گڑھی پشاور،نور خان ولد اکبرخان سکنہ نوشہرہ،عمران خان ولد ظہور خان سکنہ پنجاب اوکاڑہ کینٹ،عبدالکفیل ولد اقبال خان سکنہ دیر کالونی پشاور،عمرخان ولد نور عالم سکنہ چارسدہ،اور نبی گل ولد محمد گل سکنہ ٹانگ شامل ہیں انکی شناخت ہوگئی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت ہونے والوں کی نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ تھانہ اکبرپورہ میں موٹروئے پولیس کے انچار ج ڈیوٹی افیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

بس حادثہ 

مزید :

صفحہ اول -