لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیااور گرمی کے ستائے شہری بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کازور ٹوٹ گیا ،گلبرگ،ٹاﺅن شپ میں موسلادھاربارش ریکارڈ کی گئی ۔
ادھرپسرور،بڈیانہ ،کلاسوالہ،چاروہ ،چوبارہ،قلعہ کالروالا اور گردونواح میں بارش ہوئی ،حافظ آباد شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ کوٹ کریم بخش میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے خاتون زخمی ہو گئی۔
ادھرمنڈی بہاﺅالدین شہراورگردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، گوجرانوالہ، اٹک،شیخوپورہ، گجرات اورگردونواح میں بھی بادل برستے رہے،سیالکوٹ شہراورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیااورنشیبی علاقے زیرآب ہو گئے۔
سرگودھاشہراور گردونواح میں بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا،پنڈی بھٹیاں اورگردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔