کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود اورہلکی بارش کاامکان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود اورہلکی بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان بھارت پر ہوا کا کم دباﺅ سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے ،اس سسٹم کے تحت شہر میں ہلی بارش اور بوندا باندی کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران سمندری ہوائیں 22 کلومیٹر کی رفتار سے چلیں گی ،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔