سوکالڈجمہوری قوتیں جب اقتدار میں آتی ہیں توان سے بڑاکوئی ڈکٹیٹر نہیں ہوتا،مصطفی کمال

سوکالڈجمہوری قوتیں جب اقتدار میں آتی ہیں توان سے بڑاکوئی ڈکٹیٹر نہیں ...
سوکالڈجمہوری قوتیں جب اقتدار میں آتی ہیں توان سے بڑاکوئی ڈکٹیٹر نہیں ہوتا،مصطفی کمال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاہے کہ صوبے میں ایک شخص کو بااختیار کردیاگیا، سوکالڈ جمہوری قوتیں جب اقتدار میں آتی ہیں توان سے بڑاکوئی ڈکٹیٹر نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی خودمختاری کے نام پر صرف وزیراعلیٰ کو اختیار دیدیا گیا،صوبوں کو جو خودمختاری دی گئی ہے یہ اختیارات کونسلر سے جانے چاہئیں،18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات نیچے منتقل نہیں کئے گئے،اختیارات اوروسائل نیچے دے دیتے توسب اس کے محافظ ہوتے،آج کی جمہوریت کو جمہوری لوگوں سے ہی خطرہ ہے۔

مصطفی کمال نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ لیتے ہیں پی ایف سی ایوارڈ نہیں دیتے ،پیسے وزیراعلیٰ کے نہیں ہوتے صوبے کے عوام کے ہوتے ہیں ،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ڈکٹیٹر بنے ہوئے ہیں ،سندھ دھرتی ہمارے لئے بھی ماں کادرجہ رکھتی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -