جعلی عامل کے کہنے پر پڑوسی کے بیٹے کو ذبح کرنے والی بانجھ خاتون کو سخت سزا سنا دی گئی

جعلی عامل کے کہنے پر پڑوسی کے بیٹے کو ذبح کرنے والی بانجھ خاتون کو سخت سزا سنا ...
جعلی عامل کے کہنے پر پڑوسی کے بیٹے کو ذبح کرنے والی بانجھ خاتون کو سخت سزا سنا دی گئی

  

بہار(ویب ڈیسک) بھارت میں بیٹے کی پیدائش کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر پڑوسی کے بیٹے کو قتل کرنے والی بانجھ خاتون اور ساس کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کی مقامی عدالت نے 40 سالہ خاتون سنیکشا دیوی اور اس کی ساس 60 سالہ درگاوتی دیوی کو پڑوسی کے 4 سالہ لڑکے کو بیدری سے قتل کرنے پر سزائے موت سنائی ہے۔ دونوں پر دیو کمار نامی لڑکے کو جعلی عامل کے کہنے پر ذبح کرنے کا الزام تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سنیکشا نے بانجھ پن کے خاتمے اور بیٹے کی پیدائش کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر پڑوسی کے لڑکے کی بلَی چڑھائی۔ آلہ قتل اور بچے کے خون آلود کپڑے خاتون کے گھر سے برآمد کیے گئے ہیں۔

ذبح کیے گئے دیو کمار کی لاش کو سنیکشا دیوی اور درگاوتی دیوی نے اپنے گھر سے کچھ دوری پر کھیت میں دبایا تھا جسے مقتول لڑکے کے اہل خانہ نے ڈھونڈ نکالا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -