”یہی تو تشہیرہے اورآپ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وائلیشن کررہے ہیں“انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

”یہی تو تشہیرہے اورآپ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وائلیشن کررہے ہیں“انصاف صحت ...
”یہی تو تشہیرہے اورآپ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وائلیشن کررہے ہیں“انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف جسٹس نے کہاکہ یہی تو تشہیرہے اورآپ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وائلیشن کررہے ہیں جس چیز کو آپ ڈیفنڈ نہیں کر سکتے اسے ڈیفنڈ نہ کریں سپریم کورٹ نے واضح کہاپبلک فنڈز سے سیاسی تشہیر نہیں کی جاسکتی ۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پرسماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محسن شاہ نواز رانجھا کو بیٹھنے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ یہ عدالت آپ کی درخواست نہیں سنے گی ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسارکیاکہ وفاق کی جانب سے کمنٹس فائل کئے گئے ؟،ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے وفاق کی جانب سے جواب جمع کرایا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کووفاق کاجمع کرایاگیا جواب پڑھنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ کارڈ پر کسی قسم کی سیاسی تشہیر نہیں ،چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ صحت انصاف کارڈ دکھائیں ؟،چیف جسٹس نے کہاکہ یہی تو تشہیرہے اورآپ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وائلیشن کررہے ہیں جس چیز کو آپ ڈیفنڈ نہیں کر سکتے اسے ڈیفنڈ نہ کریں سپریم کورٹ نے واضح کہاپبلک فنڈز سے سیاسی تشہیر نہیں کی جاسکتی ۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو سپریم کورٹ کافیصلہ بڑھنے کی ہدایت کی،وکیل درخواست گزارنے کہاکہ صحت انصاف کارڈ پر سیاسی پارٹی کاپرچم ہے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے کسی آرڈر کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔

چیف جسٹس نے وزارت صحت کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کارڈ کس ڈیپارٹمنٹ کا ہے؟،چیف جسٹس نے استفسار کیا یہ سکیم کس کی سکیم ہے ۔وکیل نے کہاکہ یہ وفاقی حکومت کی ہی سکیم ہے اور وزارت صحت دیکھتی ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ اگریہ وفاقی حکومت کی سکیم ہے توکیا وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا گیا تھا؟۔

چیف جستس نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسارکیاکہ کیابیرون ملک میں ایسا ہوتا ہے؟،کیا بورس جانسن اور ڈونلڈٹرمپ کی تصویر کی تشہیر ہوتی ہے؟،عدالت نے انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -