نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کو طلب کرلیا

نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے ...
نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کو طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی پر قبضہ کیس چیئرمین سی ڈی اے اور میئراسلام آبادکوکل طلب کرلیا،عدالت نے سرکاری اراضی پر مبینہ قابض سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کو بھی طلب کرلیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے والے افسروں کیخلاف کیس نیب کو بھیجاجائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہ کہ سرکاری اراضی پرقبضے کی اجازت کس قانون کے تحت دی گئی ؟،ڈائریکٹر ماحولیات نے کہاکہ سینیٹراورنگزیب اورکزئی کو پودے لگانے کی اجازت دی،تعمیرات کی نہیں ،عدالت نے کہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر سرکاری اراضی نہیں دے سکتے ۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے نیشنل پارک ایریامیں سرکاری اراضی پر قبضہ کیس چیئرمین سی ڈی اے اور میئراسلام آبادکوکل طلب کرلیا،عدالت نے سرکاری اراضی پر مبینہ قابض سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کو بھی طلب کرلیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے والے افسروں کیخلاف کیس نیب کو بھیجاجائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -