پنو عاقل میں ایک ہی گھر کی 7 خواتین اور3 بچوں کو قتل کر دیا گیا ، ملزم کون ہے ؟ انتہائی پریشان کن خبر آ گئی
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنو عاقل میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنو عاقل کے علاقے گوٹھ ھالیجوی شریف میں 7 خواتین اور تین بچوں کو قتل کر دیا گیاہے جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم عبدالوہاب اور اس کے چار بیٹوں کوگرفتار کر لیاہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملزم عبدالوہاب کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور یہ قتل ہونے والے افراد کا قریبی عزیز تھا ۔ ملزم کا ذہنی توازن درست نہ ہونے کے باعث اسے دو مرتبہ علاج کیلئے بھیجا گیا تھا ۔