وزیرصحت سندھ عذراپیچوہونے سکولزکھولنے کی مخالفت کردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت سندھ عذراپیچوہونے سکولزکھولنے کی مخالفت کردی۔
وزیرصحت سندھ عذراپیچوہونے کہاہے کہ کورونا سے چھٹکارہ پائے بغیر جلد بازی میں سکولز نہیں کھولنے چاہئیں ،پرائمری اورمڈل کلاسز تک سکولز کسی صورت نہیں کھولنے چاہئےں،صوبائی وزیر صحت کاکہنا ہے کہ سکولز کھولنے ہیں تو ایس او پیز پرعملدرآمد ضروری ہے۔
وزیرصحت سندھ عذراپیچوہونے کہاکہ میٹرک ،انٹر اور جامعامات کو ایس او پیز کے تحت کھولا جاسکتا ہے،بچوں کو سوشلائزکرنے سے کیسے روک سکتے ہیں؟وہ آپس میں ساتھ کھیلتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ 14 سال بڑے طلبا کو سمجھایا جاسکتا ہے وہ اپنا خیال رکھ سکتے ہیں۔