آصف زرداری کیخلاف پارک لین ضمنی ریفرنس نامکمل قرارنیب کوواپس بھجوادیا گیا

آصف زرداری کیخلاف پارک لین ضمنی ریفرنس نامکمل قرارنیب کوواپس بھجوادیا گیا
آصف زرداری کیخلاف پارک لین ضمنی ریفرنس نامکمل قرارنیب کوواپس بھجوادیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آصف زرداری کیخلاف پارک لین ضمنی ریفرنس نامکمل قراردیدیااورنیب کوواپس بھجوادیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ضمنی ریفرنس نامکمل قراردیدیاگیا،احتساب عدالت نے پارک لین ضمنی ریفرنس پراعتراض عائدکردیا ،رجسٹراراحتساب عدالت نے ریفرنس اعتراض کے بعدنیب کوواپس بھجوادیا ،رجسٹرارنے نامکمل دستاویزات اورغلط ترتیب پرریفرنس نیب کوواپس بھیجا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزنیب راولپنڈی نے احتساب عدالت میں پارک لین کا ضمنی ریفرنس دائرکیا تھاجس میں آصف زرداری سمیت 19 ملزموں کو نامزدکیا گیاتھا،ریفرنس میں کہاگیاہے کہ اقبال میمن اوریونس قدوائی بھی پارک لین میں شیئرہولڈر تھے ،ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم ڈیڑھ ارب سے بڑھ کر 3 ارب74 کروڑ ہو گئی ،ضمنی ریفرنس میں وعدہ معاف گواہوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ،گواہوں کاکہنا ہے کہ تمام معاملات پارک لین انتظامیہ کے کہنے پر کئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -