کارکن متحد رہیں، نواز شریف کو باعزت واپس لانا ہے، لیگی کارکنوں سے چودھری نورالحسن تنویر کا ٹیلیفونک خطاب

کارکن متحد رہیں، نواز شریف کو باعزت واپس لانا ہے، لیگی کارکنوں سے چودھری ...
کارکن متحد رہیں، نواز شریف کو باعزت واپس لانا ہے، لیگی کارکنوں سے چودھری نورالحسن تنویر کا ٹیلیفونک خطاب

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیف کوآرڈینیٹر سلمان خان نے پی ایم ایل این یو اے ای کے نومنتخب شدہ چیئرمین محمد غوث قادری اور سینئر وائس پریذیڈنٹ خواجہ عبدالوحید پال کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے اہم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ عشائیہ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ملک عمران بوبی، توقیر بھنڈر، طاہر بھنڈر، رحیم خان، حاجی منور شاہ، چودھری عمیر، بدرالزماں، جان قادر، چودھری شاہد جمیل، رضا شاہد، چودھری شاہد بشیر، راشد فاروق، عرفان اقبال طور، حاجی جمیل اسحق، چودھری رمضان شان، میاں جاوید یعقوب، عبدالستار گجر، رانا وہاب، عامر بشیر، چودھری زاہد اور عرفان کے علاوہ دیگر متعددلوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر نے شرکائے تقریب سے ٹیلیفونک خطاب بھی کیا اور کہا کہ کارکن متحد رہیں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں کیونکہ ہم نے مل جل کر مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کو باعزت پاکستان واپس لانا ہے اور ایک بار پھر وزیراعظم بنانا ہے۔ انہوں نے پی ایم ایل این یوتھ ونگ کو متحرک ہونے کی خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل نوجوانوں کا ہے لہٰذا یوتھ ونگ کو میدان عمل میں متحرک ہونا چاہیے تاکہ وہ ملک و قوم ے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین نے پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے لیے جن عہدیداروں کا چناﺅ کیا ہے اسے من و عن تسلیم کیا جائے اور مل جل کر پارٹی کے کاز کو آگے بڑھانے کا کام شروع کیا جائے۔ 

عشائیہ کی تقریب کے انعقا دپر لیگی عہدیداران، کارکنان و شرکائے تقریب نے چیف کوآرڈینیٹر کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب کے میزبان سلمان خان نے عشائیہ تقریب میں شرکت پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی تواضع پرتکلف روایتی کھانوں سے کی۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -