نیب نے جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت فروخت کرنے پر سابق سفیر مصطفی انور حسین کیخلاف ریفرنس دائرکردیا

نیب نے جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت فروخت کرنے پر سابق سفیر مصطفی ...
نیب نے جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت فروخت کرنے پر سابق سفیر مصطفی انور حسین کیخلاف ریفرنس دائرکردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت غیرقانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں سابق سفیر مصطفی انور حسین کیخلاف ریفرنس دائر کردیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی نے جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت غیرقانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میںانڈونیشیا میں سابق سفیر مصطفی انور حسین کیخلاف ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس میں کہاگیاہے کہ مصطفی انور حسین نے جکارتہ میں سفارتخانے کی عمارت غیرقانونی طور پر فروخت کی،ملزم نے قومی خزانے کو 1 عشاریہ 32 ملین ڈالر کانقصان پہنچایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -