15 ستمبر سے پہلے مرحلے میں سکولوں میں کونسی جماعتوں کو بلایا جائے گا ؟ فیصلہ ہو گیا ، والدین کیلئے اہم خبر 

15 ستمبر سے پہلے مرحلے میں سکولوں میں کونسی جماعتوں کو بلایا جائے گا ؟ فیصلہ ...
15 ستمبر سے پہلے مرحلے میں سکولوں میں کونسی جماعتوں کو بلایا جائے گا ؟ فیصلہ ہو گیا ، والدین کیلئے اہم خبر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد اب حکومت نے متعدد شعبہ جات کھول دیئے ہیں اور اب تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے سے متعلق تیاریاں کی جارہی ہیں اسی ضمن میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی نجی سکولوں کے نمائندوں سے ملاقات میں پندرہ ستمبر کے بعد پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پہلے مرحلے میں پانچویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کو بلانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم تمام طلبہ کو ایک دن سکول بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی سکولوں کو ایس او پیز بتاتے ہوئے 25 اگست تک بچوں کو سکول بلانے کا پلان مانگ لیا ہے۔ جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جو بچے ایک دن سکول آئیں گے، ان کو دوسرے دن چھٹی ہوگی۔ نرسری سے چوتھی کلاس کے بچوں کو سکول بلانے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

مزید :

قومی -