وفاقی وزیر کے بیان سے پاکستان کو دنیا بھر میں نقصان ہوا،بھارت میں ایسامعاملہ آیا توانہوں نے خاموشی اختیار کی،لاہورہائیکورٹ کے پائلٹس کی لائسنس معطلی کیخلاف درخواست پر ریمارکس

وفاقی وزیر کے بیان سے پاکستان کو دنیا بھر میں نقصان ہوا،بھارت میں ایسامعاملہ ...
وفاقی وزیر کے بیان سے پاکستان کو دنیا بھر میں نقصان ہوا،بھارت میں ایسامعاملہ آیا توانہوں نے خاموشی اختیار کی،لاہورہائیکورٹ کے پائلٹس کی لائسنس معطلی کیخلاف درخواست پر ریمارکس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پی آئی اے کے 2 پائلٹس کی لائسنس معطلی کیخلاف درخواست پر ڈی جی سول ایوی ایشن کوحتمی کارروائی سے روک دیا،عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے کہاکہ وفاقی وزیر کے بیان سے پاکستان کو دنیا بھر میں نقصان ہوا،بھارت میں ایسامعاملہ آیا توانہوں نے خاموشی اختیار کی،بھارت نے خاموشی سے پائلٹس انڈر گراﺅنڈ کردیئے ۔

لاہورہائیکورٹ میں پی آئی اے کے 2پائلٹس کی لائسنس معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس جوادحسن نے کہاکہ قومی مفادکاکیس ہے سب کاموقف سنیں گے ،عدالت نے کہاکہ وفاقی وزیر کے بیان سے پاکستان کو دنیا بھر میں نقصان ہوا۔

جسٹس جواد حسن نے کہاکہ دنیا بھر میں پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوئیں ،عدالت نے کہاکہ امتحان نہ دینے والے پائلٹس کو امتحان دے دینا چاہئے،بھارت میں ایسامعاملہ آیا توانہوں نے خاموشی اختیار کی،بھارت نے خاموشی سے پائلٹس انڈر گراﺅنڈ کردیئے۔ 

لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن کوحتمی کارروائی سے روک دیا،عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -