وفاق نے زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی اور ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف کیسزمیں جواب جمع کرانے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

وفاق نے زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی اور ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف ...
وفاق نے زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی اور ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف کیسزمیں جواب جمع کرانے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی بطورچیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی اور ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف کیسز پر وفاق کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وفاق نے جواب جمع کرانے اوردلائل کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی ،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ یہاں عمومی طور پر دیکھاگیازیادہ کیسز میں پیٹشنرکی طرف سے التوا نہیں ہوتا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس،تحصیلدار،ڈپٹی کمشنر،وفاقی حکومت کیسز کے جواب دینے میں تاخیرکرتی ہیں ،کیسز کے التواکاالزام بھی عدالتوںپر آتا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سماعت پر آپ نے التوا مانگا ،آج پھر مانگ رہے ہیں ،وکیل نے کہ ملک میں ٹورازم کے فروغ کیلئے پی ٹی ڈی سی ملازمین نے بہت کام کیا،عدالت نے 8 ستمبر کوفاق سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -