جاتی امرا اراضی کیس،شہبازشریف اورمریم نواز کل عدالت میں پیش نہ ہونے کافیصلہ

جاتی امرا اراضی کیس،شہبازشریف اورمریم نواز کل عدالت میں پیش نہ ہونے کافیصلہ
جاتی امرا اراضی کیس،شہبازشریف اورمریم نواز کل عدالت میں پیش نہ ہونے کافیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاتی امرااراضی کیس میں شہبازشریف اورمریم نوازنے کل سول کورٹ میں پیش نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے، شہباز شریف اورمریم نواز کے وکلا سول کورٹ میں پیش ہوں گے ۔

واضح رہے کہ جاتی امرا4 ہزار ایکڑاراضی کیس میں عدالت نے مریم نوازاورشہبازشریف کو 20 اگست کوطلب کررکھاہے۔درخواست گزار ڈاکٹر عبدالرﺅف کا موقف ہے کہ شریف فیملی نے جاتی امرامیں 4 ہزارایکڑاراضی پرقبضہ کیا، عدالت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکواراضی واگزار کرانے کاحکم دے،سینئر سول جج فوزیہ سائرہ نے مریم نوازاورشہبازشریف کو 20 اگست کوطلب کیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -