لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار ، کب تک بارشیں ہونے کا امکان ہے ؟ لاہوریوں کیلئے خوشخبری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیاہے اور موسم خوشگوار ہو گیاہے ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ریلوے سٹیشن، مناواں، باغبانپورہ، مغل پورہ، دھرم پورہ، صدر بازار، شالیمار لنک روڈ، مال روڈ، کینال روڈ پر بارش ہوئی۔ اسلام پورہ، مزنگ، وحدت روڈ، ڈیفنس، سمن آباد، اقبال ٹاو¿ن، گلشن راوی، بند روڈ پر بھی ابر کرم جم کر برسا۔
جیل روڈ، اچھرہ، گلبرگ، ٹاو¿ن شپ، ماڈل ٹاو¿ن، جوہر ٹاو¿ن، فیصل ٹاو¿ن، واپڈا ٹاو¿ن، کوٹ لکھپت، ہربنس پورہ، تاج پورہ، شاد باغ، داتا دربار، بادامی باغ اور اندرون شہر میں بھی قدرت مہربان ہوئی۔بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا، لیسکو کے 50 سے زائد فیڈر زٹرپ کر گئے جس کے باعث متعدد علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔ ایبٹ روڈ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، صدر، مغل پورہ میں بجلی بند ہے۔شالامار، مزنگ، عابد مارکیٹ، شاد باغ، سلطان پورہ، بادامی باغ کے متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے۔