ایف 17 ٹی این ٹی ریلوے کراسنگ گیٹ نہ کھولنے کاکیس ،جی ایم ریلوے اور ڈی سی اسلام آبادطلب

ایف 17 ٹی این ٹی ریلوے کراسنگ گیٹ نہ کھولنے کاکیس ،جی ایم ریلوے اور ڈی سی اسلام ...
ایف 17 ٹی این ٹی ریلوے کراسنگ گیٹ نہ کھولنے کاکیس ،جی ایم ریلوے اور ڈی سی اسلام آبادطلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف 17 ٹی این ٹی ریلوے کراسنگ گیٹ نہ کھولنے کے کیس میں جی ایم ریلوے اور ڈی سی اسلام آبادکوطلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے پانچ سال گزرنے کے باوجود ایف 17 ٹی این ٹی ریلوے کراسنگ گیٹ نہ کھولنے کے کیس کی سماعت کی،وکیل درخواست گزارنے کہاکہ ریلوے انتظامیہ 5 سال کے تعمیری اخراجات پیشگی تنخواہیں وصول کرچکی ہے ،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر گیٹ کھول کر آج رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاتھا۔عدالتی حکم کے باوجود ریلوے کراسنگ گیٹ کیوں نہیں کھولا گیا؟۔

عدالت نے جی ایم ریلوے اور ڈی سی اسلام آبادکوطلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ جی ایم ریلوے اور ڈی سی اسلام آباد10 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -