پہلے کہا جاتا تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے،ہماری حکومت نے اس بیانیے کو تبدیل کردیا، فوادچودھری

پہلے کہا جاتا تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے،ہماری حکومت نے اس بیانیے کو تبدیل ...
پہلے کہا جاتا تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے،ہماری حکومت نے اس بیانیے کو تبدیل کردیا، فوادچودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی احتساب کے بیانیے پر آئی تھی،پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کہا جاتا تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے،ہماری حکومت نے اس بیانیے کو تبدیل کردیا،وفاقی کابینہ کے کسی وزیر کے دامن پر کوئی داغ نہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے اپنی وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہاکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ انتہائی کم تھا،کوشش تھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اپلائیڈ سائنس کی طرف لے کر آئیں۔

انہوں نے کہاکہ26فروری کو پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس آیا،26فروری تک ہم پاکستان میں کچھ نہیں بنا رہے تھے،مارچ کے پہلے ہفتے میں سینی ٹائزرز کی قلت ہوگئی تھی،دفاعی پیداواری اداروں کے ساتھ مل کر سینی ٹائزرز بنانا شروع کئے۔

آج پاکستان دنیا میں پی پی ایز کا بڑا ایکسپورٹر ہے،رواں سال پاکستانی انجینئرز کو پوری دنیا میں پہچان ملی،انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا سے اربوں ڈالر کی ادویات امپورٹ کررہاتھا،آج ہم ماہانہ 700وینٹی لیٹرز بنانے کی استطاعت رکھتے ہیں،سرجیکل اشیا کی ایکسپورٹ بڑھانے کا ٹارگٹ ہے،اس سال 2ڈرون ایگریکلچر منصوبے شروع ہورہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -