وزارت مواصلات نے کفایت شعاری مہم میں 750ملین روپے کی بچت کی،آڈٹ کے ذریعے 12ارب 56کروڑ روپے کی ریکوری کی ،مراد سعید

وزارت مواصلات نے کفایت شعاری مہم میں 750ملین روپے کی بچت کی،آڈٹ کے ذریعے 12ارب ...
وزارت مواصلات نے کفایت شعاری مہم میں 750ملین روپے کی بچت کی،آڈٹ کے ذریعے 12ارب 56کروڑ روپے کی ریکوری کی ،مراد سعید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ وزارت مواصلات نے کفایت شعاری مہم میں 750ملین روپے کی بچت کی،آڈٹ کے ذریعے12ارب 56کروڑ روپے کی ریکوری کی ۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پہلی بار کوئی حکومت اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کررہی ہے،ہم نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم میں حصہ لیا،وزارت مواصلات میں سادگی مہم پر عمل پیرا ہوئے،کفایت شعاری مہم میں 750ملین روپے کی بچت کی۔

مراد سعید نے کہاکہ شفافیت ہمارا بنیادی اصول ہے،احتساب،شفافیت،خوداحتسابی اور میرٹ کیلئے کوشاں ہیں، کوشش کی اصولوں کے مطابق اپنے فرائض نبھائیں،خودانحصاری کیلئے محاصل میں اضافے پر توجہ دی،ڈرون کی مدد سے پیٹرولنگ کیلئے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت مواصلات نے الیکٹرونک بڈنگ کا آغاز کیا،وزارت مواصلات نے پہلی بار ای بلنگ کا آغاز کیا،نئے منصوبوں کو ای پروکیورمنٹ پر لے گئے،آڈٹ کے ذریعے12ارب 56کروڑ روپے کی ریکوری کی ،ہم نے سڑکیں بنائیں اور48.2فیصد زیادہ کام کیا، این ایچ اے کا ریونیو53ارب سے بڑھا کر 103ارب روپے پر چلا گیا۔

انہوں نے کہاکہ گوجرہ شورکوٹ،سوات ، حویلیاں تھاکوٹ موٹروے مکمل ہوچکا ہے،رواں سال ہمارے 8منصوبوں پر کام شروع ہوگا، خیبرپختونخوا  کی تمام سڑکوں پر 1122اورمنی آپریشن تھیٹر میسر ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -