نوازشریف کا بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون، پیپلز پارٹی کے چیئرمین یقین دہانی کروا دی، حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہونے کا امکان 

نوازشریف کا بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون، پیپلز ...
نوازشریف کا بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون، پیپلز پارٹی کے چیئرمین یقین دہانی کروا دی، حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہونے کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن سے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کیاہے جس میں نہایت اہم فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں مولانا فضل الرھمان سے دو بار رابطہ کیاہے جبکہ ان کی بلاول بھٹو سے بھی فون پر بات ہوئی ہے ۔ نوازشریف ، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زردری نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کر لالیا ہے ، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر کھل کر بات کی گئی ۔
اس دوران مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو ن لیگ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی نے قانون سازی میںحکومت کا ساتھ دیا ۔ مولانا نے نوازشریف سے شکوہ کیا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے مایوس کیا ۔ 
تاہم اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے نوازشریف کو حکومت مخالف تحریک کی کھل کر حمایت کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

مزید :

قومی -