کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کی صورتحال رہی ؟ جانئے 

کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کی صورتحال رہی ؟ ...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کی صورتحال رہی ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم سٹا ک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان ہی دیکھنے میں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 29 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج معمولی مندی دیکھنے میں آئی ہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 184 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 424 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔ 
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 29 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ 40 ہزار 154 پوائنٹس پر بند ہو گئی ۔آج سٹاک مارکیٹ میں 248,937,661 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 14,424,755,606 رہی ۔

مزید :

بزنس -