ایم ڈی پی ٹی وی کتنی تنخواہ لے رہے ہیں ؟سینیٹرز نے برہمی کا اظہار کردیا

ایم ڈی پی ٹی وی کتنی تنخواہ لے رہے ہیں ؟سینیٹرز نے برہمی کا اظہار کردیا
ایم ڈی پی ٹی وی کتنی تنخواہ لے رہے ہیں ؟سینیٹرز نے برہمی کا اظہار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی کی بھاری تنخواہ اور دیگر مراعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت میں نجلی چینلز آگے نکل گئے ہیں۔ پی ٹی وی کی کارکردگی کیا ہے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کی 16 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ اور پٹرول کے لامحدود استعمال کی اجازت ہے۔ کمیٹی کے رکن بہرہ مند تنگئی نے کہا کہ چیئرمین کی مراعات کی تفصیلات تو ابھی دی ہی نہیں گئیں۔ مسلم لیگ کے سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا کہ کتنے ہی اداروں میں یہی حال ہے۔ خدا کیلئے اب مستی چھوڑ دی جائے۔

کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی وی کے ناظرین کی تعداد تو وزیر اعظم کے کہنے پر ارطغرل ڈرامہ چلانے سے بڑھی۔ ادارے کی اپنی کاردگی کیا ہے؟جے یو آئی کے مولانا عطاالرحمن نے کہا کہ صحافت میں نجی ٹی وی آگے نکل گئے۔ پی ٹی وی پیچھے رہ گیا۔ لاکھوں روپے اور مراعات کوئی اور لیتا ہے۔ بدنام سیاست دان ہوتے ہیں۔ کمیٹی نے ادارے میں نئی بھرتیوں، کارکردگی اور اندرونی حالات پر آئندہ اجلاس میں تفصیلات طلب کرلیں۔

مزید :

قومی -