پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز، کامران اکمل نے بڑا مطالبہ کر دیا

پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز، کامران اکمل نے بڑا مطالبہ کر دیا
پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز، کامران اکمل نے بڑا مطالبہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے بقیہ میچز جلد یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز کے ساتھ کرکٹ کا آغاز اب پاکستان میں کردینا چاہیے، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہمیں خود بھی احتیاط کرنا ہوگی، یقین ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی کھلاڑیوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دے کرتمام انتظامات کرے گا، کرکٹ میں واپسی کیلئے بے تاب اور ہر طرح سے تیار ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ لاک ڈاﺅن میں فٹنس پر بہت کام کیا ہے تاکہ میدان میں جاکر مسائل نہ ہوں، بورڈ کے پاس اب اچھا موقع ہے کہ اکتوبر یا نومبر میں پاکستان سپرلیگ کے باقی چار میچزکی بھی پلاننگ کرے، قومی ٹیم میں واپسی سے مکمل ناامید نہیں ہوں اور اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔ 

مزید :

کھیل -