سشانت سنگھ خود کشی کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنادیا

سشانت سنگھ خود کشی کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنادیا
سشانت سنگھ خود کشی کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنادیا

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو تحقیقات کی اجازت دے دی۔

سشانت سنگھ راجپوت کے اہلخانہ ، مداحوں اور بہار حکومت کی جانب سے آنجہانی اداکار کی خود کشی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ان مطالبات کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت کی مرکزی حکومت نے سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم دے دیا تھا تاہم معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔

بدھ کے روز سپریم کورٹ نے اہم ترین فیصلہ دیتے ہوئے سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کی تحقیقات کیلئے سی بی آئی کو اجازت دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو ممبئی پولیس، مہاراشٹر حکومت اور آنجہانی اداکار کی سابق گرل فرینڈ ریا چکروتی کیلئے بڑا جھٹکا قرار دیا جارہا ہے۔

مزید :

تفریح -