”وفاقی وزرا پریس کانفرنس کے بجائے ۔۔۔“لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی حکومت پر کڑی تنقید

”وفاقی وزرا پریس کانفرنس کے بجائے ۔۔۔“لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی حکومت پر ...
”وفاقی وزرا پریس کانفرنس کے بجائے ۔۔۔“لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی حکومت پر کڑی تنقید

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ چینی بحران حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آیا ،حکومت اپنی ہر ناکامی مافیہ پر ڈال دیتی ہے ، موجودہ حکومت نے ملک کا جوحال کردیا اس پر وفاقی وزرا کو پریس کانفرنس کے بجائے منہ چھپاناچاہیے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آٹا ہمارے دور میں 35روپے کلو تھا، آج 70روپے سے زائد ہے۔ عوام کواس سے غرض نہیں وزیراعظم کی نیت صاف ہے، عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں،وزیراعظم کی نیت صاف ہونے پر سستی اشیا نہیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی 3.9 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے، اب 12 فیصد پرچلی گئی ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ سرکلرڈیٹ 45 سے 50ارب تک پہنچ گیا ہے۔

ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے 5 سال میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا تھا۔ تحریک انصاف نے 2سال میں 11ہزارارب روپےقرض لیا۔ مسلم لیگ ن اپنے دورکاحساب دینے کے لیے تیارہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گیس کی قیمتیں دگنا کردیں۔ گردشی قرضے 2200 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ بجلی مہنگی ہونے سے دیگراشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ پورےپاکستان میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

مزید :

قومی -