انسانی صحت کے لیے خالص شہد کا حیران کن فائدہ تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

انسانی صحت کے لیے خالص شہد کا حیران کن فائدہ تازہ تحقیق میں سامنے آگیا
انسانی صحت کے لیے خالص شہد کا حیران کن فائدہ تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شہد بے شمار طبی فوائد کا حامل ہے تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا ایک انتہائی حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ نزلہ و زکام اور کھانسی کی صورت میں شہد کھانا ادویات سے کئی گنا زیادہ مو¿ثر ثابت ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ خالص شہد کھانسی کے دورانیے میں 36فیصد اور کھانسی کی شدت میں 44فیصد کمی لاتا ہے،اس لحاظ سے شہد ان عارضوں کی ادویات سے کہیں زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہناتھا کہ ”شہد میں بے شمار اینٹی مائیکروبائیل کمپاﺅنڈز ہوتے ہیں جو نزلہ و زکام اور کھانسی کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ یہ کمپاﺅنڈ مکھیاں قدرتی طور پر شہد میں شامل کرتی ہیں۔ تحقیق میں جن مریضوں کو ادویات کی بجائے شہد دیا گیا تھا ان کو گلے کی تکلیف اور بند ناک سے بھی ادویات کی نسبت زیادہ افاقہ ہوا تھا۔ چنانچہ ہماری تحقیق میں شہد ہر لحاظ سے ان موسمی عارضوں کے علاج میں ادویات سے بہتر ثابت ہوا۔“

مزید :

تعلیم و صحت -