معروف ویب براﺅزر انٹرنیٹ ایکسپلورر مرحوم ہوگیا

معروف ویب براﺅزر انٹرنیٹ ایکسپلورر مرحوم ہوگیا
معروف ویب براﺅزر انٹرنیٹ ایکسپلورر مرحوم ہوگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ ونڈوز کے ساتھ مفت میں ملنے والے براﺅزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو ویسے بھی کم ہی لوگ استعمال کرتے تھے تاہم اب 25سال کی عمر پا کر یہ براﺅزر یکسر ختم ہونے جا رہا ہے کیونکہ مائیکروسافٹ نے آئندہ سال اس براﺅزر کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق مائیکروسافٹ کی طرف سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 25سال قبل متعارف کروایا گیا تھا جس کو ختم کرنے کی حتمی تاریخ بھی دے دی گئی ہے جو کہ 17اگست 2021ءہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی سپورٹ ختم کرنے کے بعد صارفین کو اپنے کرومیم بیسڈ ایج (Chromium-based Edge)براﺅزر کی اپ ڈیٹ بھیجے گی اور ان کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے کمپنی کا یہ نیا براﺅزر استعمال کریں۔ آئندہ سال اگست کے بعد کمپنی کی باقی 365ایپلی کیشنز اور سروسز میں سے کوئی ایک بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ منسلک نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی طرف سے 5سال قبل نیا براﺅزر ’مائیکروسافٹ ایج‘ متعارف کروایا گیا تھا اور تب سے کمپنی کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ اب وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی سپورٹ ختم کرنے جا رہی ہے، اس اعلان پر بالآخر آئندہ سال عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -