’میں سو رہی تھی اور سشانت سنگھ کی بہن نے میرے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی‘ آنجہانی اداکار کی سابقہ گرل فرینڈ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

’میں سو رہی تھی اور سشانت سنگھ کی بہن نے میرے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی‘ ...
’میں سو رہی تھی اور سشانت سنگھ کی بہن نے میرے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی‘ آنجہانی اداکار کی سابقہ گرل فرینڈ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا موردالزام ان کی سابق گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو ٹھہرایا گیا جو اب اس مقدمے میں شامل تفتیش بھی ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی عدالت میں جمع کرائے گئے ایک بیان میں ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کے ساتھ اٹلی میں گزارے شب و روز کے بارے میں کچھ انکشافات کیے اور بتایا کہ اٹلی میں قیام کے دوران ہی سشانت ذہنی عارضے میں مبتلا ہوا۔ اب ریا نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ریا چکرورتی کے وکیل کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں ریا نے کہا ہے کہ انہیں سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے ایک بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا۔

ریاچکرورتی کا کہنا تھا کہ ”یہ اپریل 2019ءکی بات ہے جب میں اور پریانکا ایک پارٹی میں گئیں۔ پارٹی میں پریانکا نے بہت زیادہ شراب پی لی اور مردوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنی شروع کر دیں۔ کئی خواتین کے ساتھ بھی انہوں نے ایسے ہی روئیے کا مظاہرہ کیا۔ اس پر میں نے انہیں پارٹی سے نکالا اور سشانت کے گھر لے آئی۔ گھر آنے کے بعد سشانت اور ان کی بہن پھر شراب پینے لگ گئے اور میں سو گئی کیونکہ مجھے اگلی صبح شوٹنگ کے لیے جانا تھا۔ میں سشانت کے کمرے میں سو رہی تھی کہ اچانک میری آنکھ کھلی اور میں نے دیکھا کہ پریانکا میرے ساتھ بیڈ میں موجود تھی اورمیرے ساتھ نازیبا حرکات کر رہی تھی۔ “بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریا کو یہ دیکھ کر شدید جھٹکا لگا اور انہوں نے پریانکا سے فوری طور پر کمرے سے نکل جانے کو کہا۔ بعد ازاں ریا خود ان کے گھر سے چلی گئی۔ اگلے دن ریا نے سشانت کو اس واقعے کے بارے میں بتایا جس پر سشانت کا اپنی بہن کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ اس واقعے کے بعد سے سشانت کی فیملی کے ساتھ ریا کا تعلق انتہائی ناخوشگوار رہا۔“

مزید :

تفریح -