مودی نے 3 اہم ترین ایئر پورٹس بیچنے کا فیصلہ کرلیا، کتنی رقم میں فروخت ہوں گے؟

مودی نے 3 اہم ترین ایئر پورٹس بیچنے کا فیصلہ کرلیا، کتنی رقم میں فروخت ہوں گے؟
مودی نے 3 اہم ترین ایئر پورٹس بیچنے کا فیصلہ کرلیا، کتنی رقم میں فروخت ہوں گے؟

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں مودی سرکار نے 3 ایئر پورٹس کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں 3 ایئر پورٹس کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ۔ ان ایئر پورٹس میں جے پور، گوہاٹی اور تروننت پورم ایئر پورٹس شامل ہیں۔

بھارت کے مرکزی وزیر پرکاش جاوید کر کے مطابق مذکورہ بالا تینوں ایئر پورٹس کو 50 سالہ لیز پر دیا جائے گا جس سے حکومت کو ایک ہزار 70 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔ لیز سے حاصل ہونے والی رقم کو چھوٹے شہروں میں نئے ایئر پورٹس کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی مودی سرکار نے لکھنؤ، احمد آباد، جے پور ، منگلورو کے ہوائی اڈوں کو پرائیویٹائز کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -