90 سالہ ماں کو کورونا وائرس تشخیص، بیٹا اُسے جنگل میں چھوڑ آیا

90 سالہ ماں کو کورونا وائرس تشخیص، بیٹا اُسے جنگل میں چھوڑ آیا
90 سالہ ماں کو کورونا وائرس تشخیص، بیٹا اُسے جنگل میں چھوڑ آیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک بدبخت بیٹا اپنی 90سالہ کورونا وائرس کی مریض ماں کو مرنے کے لیے جنگل میں چھوڑ آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں یہ خاتون نیم مردہ حالت میں جنگل میں پڑی محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو ملی اور انہوں نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔

ہسپتال میں ہوش میں آنے کے بعد خاتون نے بتایا کہ اس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس پر اس کا بیٹا اسے اٹھا کر جنگل میں پھینک گیا۔ پولیس نے خاتون کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون ایک گھنٹے تک جنگل میں لاوارث پڑی رہی تاہم وہ خوش قسمت تھی کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی نظر اس پر پڑ گئی اور وہ اسے ہسپتال لے آئے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -