پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپین نوید عالم پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی مگر کیوں؟

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپین نوید عالم پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی مگر ...
پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپین نوید عالم پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی مگر کیوں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ہاکی اولمپین نوید عالم پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر کے مطابق 17 اگست کو پنجاب ہاکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں یہ پابندی لگائی گئی جبکہ پابندی لگانے کا فیصلہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے کونسل اراکین کی سفارشات پر کیا، نوید عالم مسلسل ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ نوید عالم متوازی پی ایچ اے اور تنظیمیں بنانے میں ملوث تھے، نوید عالم 10 سال تک ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، نوید عالم اپنی پابندی کے خلاف صدر پی ایچ ایف کے پاس اپیل کرسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -