فلسطینیوں کی شامت آگئی، عرب ممالک سے ہاتھ ملانے کے بعد اسرائیل کے تازہ حملے

فلسطینیوں کی شامت آگئی، عرب ممالک سے ہاتھ ملانے کے بعد اسرائیل کے تازہ حملے
فلسطینیوں کی شامت آگئی، عرب ممالک سے ہاتھ ملانے کے بعد اسرائیل کے تازہ حملے

  

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ملکوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر بارود کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ ویب سائٹ peoplesdispatch.org کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر گزشتہ ہفتے سے ٹینکوں اور جنگی طیاروں کے ذریعے بمباری شروع کر رکھی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کو جانے والا ایک کراسنگ پوائنٹ بھی بند کر دیا ہے جہاں سے ایندھن، اشیائے خورونوش اور ادویات وغیرہ غزہ پہنچائی جاتی تھیں۔ 

انسانی حقوق کی برطانوی کارکن سارا وکنسن نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی پر عمارتوں سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آ رہے ہوتے ہیں اور ایک قیامت کا منظر ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی 2007ءسے اسرائیل کے محاصرے میں ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے تمام داخلی و خارجی راستے بند ہیں اور سمندری حدود سے بھی ادویات اور دیگر اشیاءغزہ کی پٹی تک نہیں جانے دے رہی۔ اس کے باوجود اسرائیلی فوج انتہائی گھٹیا بہانے تراش کر آئے روز نہتے فلسطینیوں پر بمباری کرتی رہتی ہے جو کہ اقوام متحدہ، مصر اور قطر کے ایماءپر ہونے والے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -