وزیراعظم کا سیاحت سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ، کنوینر کسے مقرر کیا گیا؟ خبر آ گئی

وزیراعظم کا سیاحت سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ، کنوینر کسے مقرر ...
وزیراعظم کا سیاحت سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ، کنوینر کسے مقرر کیا گیا؟ خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سیاحت سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاحت کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے اور اب پاکستان کو اس پر توجہ دینا ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت سیاحت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیاحتی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سیاحت سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا ہے، یہ کمیٹی ہر ہفتے اجلاس منعقد کرے گی اور دو ہفتے کے بعد وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو سیاحتی مقامات پر نکاسی آب کا بہترین نظام بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بہت سے مواقع ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے، پاکستان کو اب سیاحت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ 

مزید :

قومی -