مریم نواز پر مبینہ حملہ، کیپٹن صفدر کی وزیر اعظم اور چیئرمین نیب کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، عدالت نے تہلکہ خیز فیصلہ سنادیا

مریم نواز پر مبینہ حملہ، کیپٹن صفدر کی وزیر اعظم اور چیئرمین نیب کے خلاف ...
مریم نواز پر مبینہ حملہ، کیپٹن صفدر کی وزیر اعظم اور چیئرمین نیب کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، عدالت نے تہلکہ خیز فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی وزیر اعظم اور چیئرمین نیب کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے نیب میں پیشی کے موقع پر مریم نواز پر مبینہ حملے کا ذمہ دار عمران خان اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی تھی۔

کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ پتھر سے نہیں ٹوٹ سکتا، مریم نواز پر حملہ کیا گیا ہے، حکومت اداروں کو استعمال کر رہی ہے، پراسیکیوشن ٹیم بھی بناٸی گٸی، اس کیس میں حکومت کی اتنی توجہ ہے کہ ایس پی خود عدالت میں پہنچے ہیں۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جو درخواست مقدمہ کے لیے دی اس پر دستخط جعلی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر دستخط جعلی ہیں تو آپ عدالت میں درخواست دے دیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ نیب نے ان کو طلب کیا کہ جواب دیں لیکن یہ دھاوا بولنے چلے گئے، ان کی گاڑیوں سے پتھر برآمد ہوئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا ارادہ حملہ کرنے کا تھا لہذا درحواست مسترد کی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجز احمد گوندل نے کیپٹن (ر) صفدر کی وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔