کراچی میں مل کر کام کرنے کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے سندھ کو ایک اور بڑی پیشکش کردی

کراچی میں مل کر کام کرنے کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے سندھ کو ایک اور بڑی ...
کراچی میں مل کر کام کرنے کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے سندھ کو ایک اور بڑی پیشکش کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے علاوہ پورے صوبے میں مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کی مشترکہ کمیٹی کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے قائم کی گئی ہے. انشاءاللہ  تاریخی ترقیاتی کام ہوں گے. سیاسی اختلافات پہلے بھی تھے اور آج بھی قائم ہیں، لیکن ترقیاتی کام میں سیاست کی مداخلت میں یقین نہیں رکھتے. عمران خان ملک کے ہر حصے کی ترقی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے کراچی کے منصوبوں کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، اسی طرح سندھ کے باقی علاقوں کے ترقیاتی کاموں کے اشتراک کے لئے بھی تیار ہیں۔

مزید :

قومی -