”ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکون“ سلیم ملک کے الزامات پر راشد لطیف کا ’شاعرانہ‘ جواب

”ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکون“ سلیم ملک کے الزامات پر راشد لطیف ...
”ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکون“ سلیم ملک کے الزامات پر راشد لطیف کا ’شاعرانہ‘ جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف سلیم ملک کے سنگین الزامات ردعمل دینے کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک کے الزامات پر راشد لطیف نے شاعرانہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہوجائے گلشن کا سکون۔‘ راشد لطیف نے نام بغیر سلیم ملک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم میں قوت للکار نہیں۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز سلیم ملک نے راشد لطیف پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے، انہوں نے ذاتی مفاد کیلئے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں اور سب کو دھمکیاں دیتے تھے کہ بوری بند لاش ملے گی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد راشد لطیف کو لے کر آئے تھے اور راشد نے سب سے زیادہ خنجر انہی کو گھونپے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سلیم ملک آئی سی سی ٹرانس کرپٹ کا جواب جمع کروانے کیلئے پی سی بی ہیڈکوارٹرز پہنچے تھے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

مزید :

کھیل -