”حکومت کی دوسالہ کارکردگی کا اندازہ عوام کے چہروں سے لگا یا جا سکتا ہے “
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا اندازہ عوام کے چہروں سے لگایا جاسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر وہ کام کیا جس کی مخالفت کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسدعمر نے خود اعتراف کیا کہ معیشت، احتساب اور میڈیا سے وابستہ انڈسٹری کو بہتر نہیں کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بھی کہہ چکے ہیں کہ مہنگائی کو ختم نہیں کرسکے جب کہ فواد چودھری نے بھی اعتراف کیا کہ واضح تبدیلی نہیں لاسکے۔