حیات آباد سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا معاملہ، پی سی بی نے تحفظات کا اظہار کر دیا مگر کیوں؟ 

حیات آباد سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا معاملہ، پی سی بی نے تحفظات ...
حیات آباد سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا معاملہ، پی سی بی نے تحفظات کا اظہار کر دیا مگر کیوں؟ 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کیلئے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم میں سہولیات اور سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ارباب نیاز سٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ مکمل نہ ہونے پر پی ایس ایل میچز کیلئے حیات آباد سٹیڈیم پشاور کا انتخاب کیا گیا جس کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ ذاکر خان کی زیرسربراہی 7رکنی وفد نے دورہ کیا جہاں انہیں سٹیڈیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ 

وفد نے بین الاقوامی معیارکی سہولیات کی کمی، سٹیڈیم کے گردونواح میں اونچی عمارتوں اور سیکیورٹی سہولیات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تاہم صوبائی حکومت نے تحفظات دور کرنے اور سٹیڈیم بروقت تیار کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

مزید :

کھیل -