اسرائیلی صدر نے عربی زبان میں خط لکھ کر ابو ظہبی کے ولی عہد کو مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی دعوت دے دی 

اسرائیلی صدر نے عربی زبان میں خط لکھ کر ابو ظہبی کے ولی عہد کو مقبوضہ بیت ...
اسرائیلی صدر نے عربی زبان میں خط لکھ کر ابو ظہبی کے ولی عہد کو مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی دعوت دے دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے تعلقات کی بحالی کے ضمن میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے مختلف سطح پر سفارتی کوششیں جاری ہیں ۔
العربیہ نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق اسرائیلی صدر ریووین ریولین نے سوموار کے روز ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو یروشلیم (مقبوضہ بیت المقدس) کے دورے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے ولی عہد کو دعوت نامہ عربی زبان میں ایک خط کی شکل میں بھیجا ہے اور اس میں کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اس اقدام سے خطے کی اقوام اور ہمارے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

عرب دنیا -