”پاکستان میں 2 سال قیام نے زندگی بدل دی، مجھے سبز کوٹ میں دفنایا جائے“ 

”پاکستان میں 2 سال قیام نے زندگی بدل دی، مجھے سبز کوٹ میں دفنایا جائے“ 
”پاکستان میں 2 سال قیام نے زندگی بدل دی، مجھے سبز کوٹ میں دفنایا جائے“ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مارک کولز نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2 سال قیام نے زندگی بدل دی، مجھے سبز کوٹ میں دفنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز ستمبر 2017ءسے اکتوبر 2019ءتک ذمہ داری پر فائز رہے، یہ عرصہ ان کی زندگی کیلئے ناقابل فراموش ثابت ہوا، وہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سن شائن کوسٹ میں رہائش پذیر اور ایک کلب ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کولز نے کہا کہ میں لفظوں میں بتا نہیں سکتا کہ دورہ پاکستان سے کتنا متاثر ہوا، پاکستان کا ترانہ، پرچم، اس پر چاند اور ستارہ، میرے لئے بہت ہی یادگار اور اہم ہے، مجھے پاکستان اور اپنی ٹیم پر بہت فخر تھا، میں چاہوں گا کہ مجھے پاکستان کے سبز کوٹ میں ہی دفنایا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزرے 2سال کے عرصے نے میری زندگی بدل دی ہے، نے ایک ایسے ملک کیلئے کام کیا جس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا تھا لیکن اس نے میرے دل میں جگہ بنا لی، مجھے ایک بار پھر سے جینے کا ذریعہ ملا۔

مزید :

کھیل -