انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، مصباح الحق نے کس سے امیدیں باندھ لیں؟

انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، مصباح الحق نے کس سے امیدیں باندھ لیں؟
انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، مصباح الحق نے کس سے امیدیں باندھ لیں؟

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں باﺅلرز سے بلند توقعات وابستہ کر لی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ٹاپ آرڈر نے اچھی مزاحمت کی، عابد علی، اظہر علی اور بابر اعظم مشکل ترین کنڈیشنز میں کریز پر اچھا وقت گزارنے میں کامیاب ہوئے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں سیمرز کو باﺅلنگ کا موقع ملا تو انہوں نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی، دھوپ نکلنے پر یاسر شاہ کی باﺅلنگ میں بھی نکھار آ گیا، اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ میچ مکمل ہوتا تو ہم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا سکتے تھے، بہرحال باﺅلرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، تیسرے ٹیسٹ میں مزید بہتر کارکردگی کی توقع کر سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -