”بابراعظم کا آغاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر ہے“

”بابراعظم کا آغاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر ہے“
”بابراعظم کا آغاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر ہے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز محمد یوسف بھی قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا آغاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر ہے۔ بابر اعظم نے محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جس کی وجہ سے وہ تینوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی تھی جس میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں اور اس طرح وہ تینوں فارمیٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر این بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی کی تکنیک دیکھ کر سچن ٹنڈولکر کی یاد آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی کپتان تکنیکی طور پر سب سے بہتر بلے باز تھے، وہ سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے، اب مجھے یہی بات ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بیٹنگ میں نظر آتی ہے۔

مزید :

کھیل -