پی ایس جی کلب نے چیمپینز لیگ میں تاریخ رقم کر دی

پی ایس جی کلب نے چیمپینز لیگ میں تاریخ رقم کر دی
پی ایس جی کلب نے چیمپینز لیگ میں تاریخ رقم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) نے چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل میں لیپزگ کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سنسنی خیز سیمی فائنل میچ میں مرکینیوس نے ہیڈر پر شاندار گول سکور کرکے کھاتہ کھولا جبکہ ڈی ماریہ اور برنیٹ نے ایک ایک گول کرکے پی ایس جی کو فتح دلوائی، حریف ٹیم میچ میں ایک گول بھی نہ کر پائی۔ 
اس فتح کیساتھ ہی پی ایس جی کیلئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ ان کے اہم کھلاڑی نیمار پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی ہے، سیمی فائنل میں فتح کا جشن منانے پر انہوں نے اپنی جرسی اتاری اور اس منفی روئیے اور حرکت پر ان کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے جس کے باعث وہ فائنل کھیلنے سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔ 
پیرس سینٹ جرمن کے پہلی بار چیمپینز لیگ کے فائنل میں پہنچنے پر شاندار جشن منایا گیا، پی ایس جی کے مداحوں نے پورے فرانس میں تاریخی کامیابی کا جشن منایا اور آتش بازی کی، جھنڈے لہرائے اور ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

مزید :

کھیل -