ڈاکخانے کے باہر لائن میں کھڑۓ ہونے پر جھگڑا، افغان مہاجرین کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم، اتنے لوگ جان سے گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

ڈاکخانے کے باہر لائن میں کھڑۓ ہونے پر جھگڑا، افغان مہاجرین کے 2 گروپوں میں ...
ڈاکخانے کے باہر لائن میں کھڑۓ ہونے پر جھگڑا، افغان مہاجرین کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم، اتنے لوگ جان سے گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں افغان مہاجرین کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

کھلا بٹ ٹاؤن شپ کے علاقے میں جھگڑا ڈاکخانے کے باہر لائن میں کھڑے ہونے سے شروع ہوا جو تلخ کلامی  سے آگے بڑھتا ہوا مسلح تصادم کی شکل اختیار کرگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔