10 سال کی پابندی، اولمپین نوید عالم بھی میدان میں آ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق ہاکی اولمپین نوید عالم نے پنجاب ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عائد 10 سالہ پابندی کی مذمت کرتے ہوئے ہر فورم پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اولمپین نوید عالم نے کہا ہے کہ میں پنجاب ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کی مذمت کرتا ہوں اور ہر فورم پر پی ایچ ایف کا مقابلہ کروں گا، پی ایچ ایف میں کرپشن بارے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا بھی آگاہ ہیں۔
واضح رہے کہ 17 اگست کو پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کونسل اراکین کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے اولمپین نوید عالم پر پابندی پابندی لگائی گئی اور کہا گیا کہ وہ مسلسل ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
سیکرٹری پنجاب کے مطابق نوید عالم متوازی پی ایچ اے اور تنظیمیں بنانے میں ملوث تھے، نوید عالم 10 سال تک ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، نوید عالم اپنی پابندی کے خلاف صدر پی ایچ ایف کے پاس اپیل کرسکتے ہیں۔