ڈی آئی جی آپریشن گریٹر اقبال پارک میں درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے گھر پہنچ گئے

ڈی آئی جی آپریشن گریٹر اقبال پارک میں درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے گھر ...
ڈی آئی جی آپریشن گریٹر اقبال پارک میں درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے گھر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مجتبی علی شاہ)ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے مینارِ پاکستان وقوعہ کی متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی ہے۔
تفصلات کے مطابق اس دوران عائشہ اکرم کی والدہ اور بھائی بھی  موجودتھے۔ڈی آئی جی ساجد کیانی نے  متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم سے اظہارِ ہمدردی کیا۔انہوں نے آئی جی پنجاب انعام غنی  اور  سی سی پی او کی طرف سے عائشہ اکرم کو فوری انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔عائشہ اکرم کی بہادری دوسری بیٹیوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔لڑکی کو ذدوکوب کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنایا جائیگا۔اپنے دفاع میں عائشہ اکرم کا حوصلہ قابلِ ستائش ہے۔خواتین کاتحفظ اور مساوی حقوق کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔درندہ صفت انسانوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔عائشہ کوکسی بھی درپیش مسئلہ کیلئے لاہور پولیس ہمہ وقت موجود ہوگی۔ عائشہ اکرم نے جو قدم اُٹھایا ہے،لاہور پولیس اُن کے ساتھ ہے۔عائشہ اکرم اور اہلخانہ نے اظہارِ ہمدردی کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

قومی -