جنوبی وزیرستان، جھڑپ کے دوران پاک فوج کا نائب صوبیدار شہید، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک 

 جنوبی وزیرستان، جھڑپ کے دوران پاک فوج کا نائب صوبیدار شہید، جوابی کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   جنوبی وزیرستان /را ولپنڈی(آن لائن،این این آئی) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ پاک فوج کا نائب صوبیدار شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 17، 18 اگست کی رات جنوبی وزیرستان کے ضلع کانی گرم میں پاک فوج کی ایک چوکی پر تعینات اہلکاروں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کر دیا گیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے نائب صوبیدار سونے زئی شدید زخمی ہو گیا جو بعدازاں جام شہادت نوش کر گیا۔شہید نائب صوبیدار کی عمر 42 سال اور داراہ زندہ، ڈی آئی خان کا رہائشی ہے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
 آئی ایس پی آر

مزید :

صفحہ اول -